"CPA" سے مراد "لاگت فی کارروائی / لاگت فی حصول" ہے اور اس کے معنی ایک اشتہاری ماڈل ہے جہاں پبلشرز (ایفیلیٹس) کو کسی ایسی کارروائی کے لیے ادائیگی کی جاتی ہے جو ان کی مارکیٹنگ کے عمل جیسے کہ فروخت، کلک، رجسٹریشن، آرڈر وغیرہ کے براہ راست نتیجہ کے طور پر انجام دی جاتی ہے۔
ہمارا CPA پروگرام ایفیلیٹ کے ایک ایسے ماڈل کی پیروی کرتا ہے جہاں صارف کے ذریعے خصوصی کارروائی کرنے پر کمیشن کی ادائیگی ہوتی ہے – پہلی بار کا ڈیپازٹ (FTD)۔ FTD کا حساب کرنے میں، پہلے ڈیپازٹ کے 24 گھنٹوں کے اندر کیے گئے ڈیپازٹس کی رقوم کو جمع کیا جاتا ہے۔ یہ رقم ایفیلیٹس کی ادائيگی کا تعین کرنے کے لئے نہایت اہم ہے۔
اگر آپ Exness کے ایفیلیٹ شراکت دار بننے کا انتخاب کرتے ہیں تو کلائنٹس کو راغب کرنے کے لیے آپ کو ایک مخصوص شراکت دار لنک دیا جائے گا۔ آپ کو ہمارے CPA ماڈل کی بنیاد پر ادائيگی کی جائے گی اور آپ کے ریفرل کی جانب سے کیے گئے ڈیپازٹس کی بنیاد پر معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
اہم پوائنٹس:
- کم سے کم FTD USD 2 ہے۔
- کارروائی کے طور پر اہل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ کلائنٹس نے رجسٹریشن کے 180 دن کے بعد تک کم از کم 0.1 لاٹ کی تجارت کی ہو (یا ان کی ایک کھلی پوزیشن ہو)۔