- Nymstar Limited، جو سیشیلز میں رجسٹرڈ ہے اور Exness برانڈ اور تجارتی نشانات (جس کو اس کے بعد “Exness” یا "کمپنی" کہا گیا ہے) ایک پارٹنر لائلٹی پروگرام ("پروگرام") پیش کرتا ہے جو کمپنی کی جانب سے پارٹنرز کو (جن کو اس کے بعد "پارٹنر(ز)" یا "آپ" کہا گیا ہے) پیش کردہ ایک لائلٹی پروگرام ہے۔
- براہ کرم ان شرائط و ضوابط کو پڑھیں اور انعام کیلئے اہلیت کے تقاضوں اور انعام کے اجراء کی شرائط یقینی طور پر سمجھ لیں۔
- پروگرام میں شرکت کر کے، آپ موجودہ شرائط و ضوابط نیز کلائنٹ معاہدہ، شراکت کا اقرار نامہ، عمومی کاروباری شرائط اور ایسی کسی دیگر قانونی دستاویز کے پابند ہونے سے اتفاق کرتے ہيں جو ہماری ویب سائٹ exness.com پر دستیاب ہیں۔
- انعام موصول کرنے کیلئے پارٹنر کو انعام کی اہلیت کے 3 تقاضے پورے کرنے چاہئیں:
- پارٹنر کے کلائنٹس کی زندگی بھر کے تجارتی حجم کو ہدف پورا کرنا چاہیے (تجارتی حجم کا حساب پارٹنر کے رجسٹریشن کے وقت سے پارٹنر کے ذریعہ سائن اپ کردہ ہر کلائنٹ کیلئے کیا جاتا ہے)۔
- گزشتہ 90 دن میں پارٹنر کے فعال کلائنٹس کی تعداد تقاضوں پر پوری اترنی چاہیئے ("فعال" سمجھے جانے کیلئے پارٹنر کے کلائنٹ کے پاس گزشتہ 90 دن کی مدت میں کم از کم ایک تجارتی آپریشن ہونا چاہیے)۔
- گزشتہ 12 مہینوں کیلئے پارٹنر کے کلائنٹس کا مجموعی تجارتی حجم زندگی بھر کے تجارتی حجم کے مطلوبہ فیصد کے برابر یا اس سے زائد ہونا چاہیے۔
- پارٹنر کو exnessaffiliates.com پر ذاتی علاقے سے رجوع کر کے ہر انعام کیلئے اہلیت کا معیار چیک کرنا چاہیے۔
- Exness کسی پارٹنر کو درج ذیل حالات کے تحت لائلٹی پروگرام سے نا اہل قرار دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے:
- اگر پارٹنر کسی قانون اور/یا قابل اطلاق ضابطہ اور/یا موجودہ شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
- اگر پارٹنر غلط نیت سے اور/یا غلط انداز میں اور/یا پُرفریب طریقے سے اور/یا ایسے انداز میں کام کرتا ہے جو شراکت کے اقرار نامے اور Exness کی شرائط کے مطابق نہيں ہے۔
- اگر اس بات کا معقول شبہ ہو کہ پارٹنر سے وابستہ تجارتی حجم غلطی سے اخذ ہوا ہے اور/یا فریب ہے اور/یا کسی مشکوک آپریشن کی وجہ سے ہے۔
- پارٹنر لائلٹی پروگرام کے انعامات پر ہر کیلنڈر مہینے کے شروع میں کارروائی ہوگی۔ مخصوص انعام حاصل کرنے کیلئے اہلیت کے سبھی تقاضے پورا کرنے والے اہل پارٹنرز سے Exness کی جانب سے رابطہ کے ان مخصوص طریقوں کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا جن طریقوں سے پارٹنر نے Exness کے ساتھ اکاؤنٹ کے آپریشن کیلئے Exness سے مواصلت کی ہوگی۔
- رابطہ ہونے پر پارٹنر سے انعام منتخب کرنے کو کہا جائے گا (اگر ایک سے زیادہ انعامی اختیار دستیاب ہوا)۔ انعام کا دعوی کرنے کے طریقے اور انعام کی ڈیلیوری کے سلسلے میں معلومات کے بارے میں تفصیلات اہل پارٹنر کو براہ راست فراہم کی جائيں گی۔
- ایسی صورت میں کہ پارٹنر سے رابطہ نہ کیا جا سکتا ہو یا وہ 28 دن کی مدت کے اندر جواب نہیں دیتا ہے تو انعام منسوخ کر دیا جائے گا۔
- انعام قبول کر کے، پارٹنر خود بخود اپنی واضح منظوری فراہم کرتا ہے اور Exness کی مارکیٹنگ کے مقاصد کیلئے Exness کو پارنٹر کی فوٹو تصویر، نام، رابطے کی تفصیلات اور انعام کی تفصیلات استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ Exness کے زیر انتظام کسی بھی مارکیٹنگ/پروموشنل ویڈیوز، فوٹو شوٹس اور/یا کسی دیگر پروموشن والی سرگرمی میں شرکت کرنے سے پارٹنر کے انکار کا نتیجہ انعام کی منسوخی کی صورت میں نکل سکتا ہے اور ایسی صورت میں پارٹنر وہ انعام Exness کو واپس کرنے کا پابند ہے۔
- پارٹنر لائلٹی پروگرام کے انعامات پارٹنر کی رہائش کے ملک کے لحاظ سے مختلف ہوں گے۔ جہاں مخصوص انعامات دستیاب نہ ہوں وہاں پر پارٹنر کو اتنی ہی مالیت کا متبادل انعام پیش کیا جائے گا۔
- پارٹنر لائلٹی پروگرام کے حصے کے طور پر درج ذیل ا نعامات دستیاب ہیں۔
انعام کا نام | پابندیاں | انعام کی وضاحت | انعام کی زیادہ سے زیادہ مالیت | نقد متبادل، $ |
---|---|---|---|---|
$500 نقد | CN میں دستیاب نہیں ہے | پارٹنر کے اکاؤنٹ میں $500 نقد ٹرانسفر۔ | $500 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی | |
ایک iPhone | کچھ نہیں | ایک iPhone یا $1,500 تک کی مالیت کا مقامی طور پر دستیاب کوئی دیگر اسمارٹ فون۔ | $1,500 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی | دستیاب نہیں ہے |
ایک MacBook Pro | صرف CN میں دستیاب ہے | ایک MacBook Pro یا $3,000 تک کی مالیت کا مقامی طور پر دستیاب کوئی دیگر لیپ ٹاپ۔ | $3,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی | دستیاب نہیں ہے |
$5,000 تجارتی بونس | CN میں دستیاب نہیں ہے | کسی بھی Exness اکاؤنٹ میں $5,000 ناقابل نکاسی تجارتی بونس کا ٹرانسفر۔ | ناقابل اطلاق | دستیاب نہیں ہے |
Exness VIP ایکسپیریئنس | CN میں دستیاب نہیں ہے | Exness کی اعلی انتظامیہ سے ملنے کیلئے 1 فرد کیلئے 3D/2N کا ٹرپ۔ ٹرپ کی منزل اور تاریخیں Exness کی جانب سے بتائی جائیں گی۔ شامل ہے: ریٹرن اکانومی فلائٹ، ٹرانسفرز، 5* ہوٹل میں رہائش، پروگرام کے مطابق ناشتے، لنچ اور ڈنرز، تفریحی پروگرام، Exness کے سینئر مینیجر کے ساتھ شمپین ڈنر۔ | ناقابل اطلاق | دستیاب نہیں ہے |
ایک iMac | CN میں دستیاب نہیں ہے | ایک iMac یا $5,000 تک کی مالیت کا مقامی طور پر دستیاب کوئی اور PC۔ | $5,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی | دستیاب نہیں ہے |
2 لوگوں کیلئے ایک لگژری یورپی سٹی بریک | کچھ نہیں | پارٹنر کی پسند کی کسی یورپی منزل پر 2 لوگوں کیلئے 4D/3N کا ٹرپ۔ ٹرپ کی تاریخیں Exness کی جانب سے بتائی جائیں گی۔ شامل ہے: 2 لوگوں کیلئے ریٹرن اکانومی فلائٹس، ٹرانسفرز، 5* ہوٹل میں رہائش، ناشتے، تفریحی پروگرام، پارٹنر کے اکاؤنٹ میں نکلوائی جا سکنے والی نقدی کے بطور خرچ کرنے کیلئے $4,000 کی رقم۔ | ناقابل اطلاق | $8,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی |
ایک لگژری گھڑی | CN میں دستیاب نہیں ہے | $20,000 تک کی مالیت کی مقامی طور پر دستیاب لگژری گھڑی (مردانہ یا زنانہ ماڈل)۔ | $20,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی | $15,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی |
5 لوگوں کیلئے ایک ٹراپیکل آئلینڈ گیٹ وے | CN میں دستیاب نہیں ہے | پارنٹر کی پسند کی ایک غیر ملکی منزل پر 5 لوگوں کیلئے 6D/5N کا ٹرپ، Exness کی فراہم کردہ منزلوں کی فہرست سے منتخب کردہ۔ ٹرپ کی تاریخیں Exness کی جانب سے بتائی جائیں گی۔ شامل ہے: 5 لوگوں کیلئے ریٹرن بزنس فلائٹس، ٹرانسفرز، ایک نجی تمام سروسز والے بنگلے میں رہائش، سبھی کھانے خصوصی باورچی کے تیار کردہ، تفریحی پروگرام۔ | ناقابل اطلاق | $35,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی |
2 لوگوں کیلئے شاپنگ بریک | CN میں دستیاب نہیں ہے | لندن، پیرس، میلان، نیو یارک یا ہانگ کانگ میں 2 لوگوں کیلئے 4D/3N کا شاپنگ ٹرپ۔ ٹرپ کی تاریخیں Exness کی جانب سے بتائی جائیں گی۔ شامل ہے: 2 لوگوں کیلئے ریٹرن بزنس فلائٹس، ٹرانسفرز، ایک 5* ہوٹل میں رہائش، ناشتے، تفریحی پروگرام، خریداری کیلئے ذاتی معاون، پارٹنر کے اکاؤنٹ میں قابل نکاسی نقدی کے بطور خرچ کرنے کیلئے $20,000 کی رقم۔ | ناقابل اطلاق | $35,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی |
ایک لگژری گھڑی | صرف CN میں دستیاب ہے | $60,000 تک کی مالیت کی مقامی طور پر دستیاب لگژری گھڑی (مردانہ یا زنانہ ماڈل) | $60,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی | $50,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی |
ایک لگژری سیڈان | صرف CN میں دستیاب ہے | $60,000 تک کی مالیت کی مقامی طور پر دستیاب کوئی بھی کار میک اور ماڈل | $60,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی | $50,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی |
$88,888 نقد | صرف CN میں دستیاب ہے | پارٹنر کے اکاؤنٹ میں $88,888 نقد ٹرانسفر | $88,888 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی | |
ایک لگژری اسپورٹس کار | SG & JP میں دستیاب نہیں ہے | $150,000 تک کی مالیت کی مقامی طور پر دستیاب کسی بھی میک اور ماڈل کی ایک اسپورٹس کار | $150,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی | $120,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی |
6 لوگوں کیلئے نجی یاٹ پر چھٹی | کچھ نہیں | سبھی سہولیات کے ساتھ 6 لوگوں کیلئے ایک لگژری نجی یاٹ پر 7D/6N بحیرۂ روم کی چھٹی شامل ہے۔ ٹرپ کی تاریخیں اور سفر کی تفصیل Exness کی جانب سے بتائی جائیں گی۔ شامل ہے: 6 لوگوں کیلئے ریٹرن بزنس فلائٹس، ٹرانسفرز، یاٹ چارٹر، یاٹ کا عملہ، ذاتی شیف کے تیار کردہ گورمے کھانے، تفریحی پروگرام۔ | ناقابل اطلاق | $120,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی |
ایک سپر کار | CN, SG & JP میں دستیاب نہیں ہے | $350,000 تک کی مالیت کی مقامی طور پر دستیاب کسی بھی میک اور ماڈل کی ایک سپر کار | $350,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی | $300,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی |
ایک سپر کار | صرف CN میں دستیاب ہے | $400,000 تک کی مالیت کی مقامی طور پر دستیاب کسی بھی میک اور ماڈل کی ایک سپر کار | $400,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی | $350,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی |
$300,000 نقد | صرف SG & JP میں دستیاب ہے | پارٹنر کے اکاؤنٹ میں $300,000 نقد ٹرانسفر | $300,000 یا مقامی کرنسی میں اس کے مساوی |
- اگر پارٹنر نے پروگرام شروع ہونے پر پہلے ہی بہت سارے انعامی اہداف حاصل کر لئے ہیں تو، وہ صرف آخری (سب سے زیادہ) حاصل کردہ سطح کے انعام کیلئے اہل ہوگا۔
- اگر پارٹنر نے تمام انعامی اہداف حاصل کر لئے ہیں اور اعلی ترین انعام موصول کر لیا ہے تو وہ پروگرام میں اپنی شرکت جاری رکھیں گے نیز ہر اضافی $500 bln کے تجارتی حجم کیلئے انعام کے طور پر $200,000 نقد انعام دیا جائے گا۔
- جہاں نقد کا بدل موجود ہو اور پارٹنر انعام کی جگہ اسے موصول کرنے کا انتخاب کرے وہاں اس طرح کے نقد کا متبادل پارٹنر کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔
- اگر پارٹنر کو جاری کردہ انعام اوپر مندرج انعام کی زیادہ سے زیادہ مالیت سے کم ہے تو یہ فرق اضافی طور پر ادا کیا جائے گا۔
- تمام مقامی ٹیکس اور ڈیلیوری کی لاگتیں انعام کے مجموعی بجٹ کا حصہ بنیں گی اور اسی طرح پوری (کل) انعامی رقم اوپر مندرج انعام کی زیادہ سے زیادہ مالیت کے اندر ہونی چاہیے۔
- تمام الیکٹرانک پروڈکٹس کوریئر سروس کمپنی کے ذریعے اصل پیکیجنگ میں پارنٹر کے جمع کرائے گئے نامزد ڈاک کے پتے پر ڈیلیور کیے جائیں گے۔ پارنٹر ان تمام شرائط و ضوابط کی تعمیل کرنے اور ان کا پابند رہنے سے اتفاق کرتا ہے جن کے ساتھ انعامی رقم کی حوالگی مشروط ہو سکتی ہے۔
- قابل اطلاق عمومی بونس کی شرائط و ضوابط کے مطابق، تجارتی بونس پارٹنر کی مرضی کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کیا جائے گا۔ تجارتی بونس ناقابل نکاسی ہے۔ تجارتی بونس استعمال کرکے کمایا گیا کوئی بھی منافع نکالا جا سکتا ہے۔
- نقد انعامات اور نقد کے متبادل انعامات پارٹنر کی مرضی کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کیے جائيں گے تاوقتیکہ یہ پارٹنر کے ذاتی علاقے میں رجسٹرڈ ہو۔ مقامی طور پر دستیاب نکاسی کے طریقے استعمال کر کے نقد انعامات اور نقد متبادل کی کبھی بھی نکاسی کی جا سکتی ہے۔
- تمام سفری انعامات کی تاریخوں اور سفر کی تفصیلات پر براہ راست اہل پارٹنر کے ساتھ گفتگو کی جائے گی۔ سفر کے انعامات اہل پارٹنر کیلئے منظور ہونے کے بعد 12 مہینوں کے اندر استعمال ہو جانے چاہئیں۔
- Exness کبھی بھی اور بغیر نوٹس کے، کسی بھی انعام کو Exness کی جانب سے تعین کردہ اتنی ہی مالیت اور/یا خصوصیت کے دوسرے انعام سے حق محفوظ رکھتی ہے۔ انعامات "جوں کے توں" کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں، ناقابل منتقلی، ناقابل تبادلہ ہیں نیز ان کے عوض کوئی اور چیز حاصل نہیں کی جا سکتی۔ انعامات کے سلسلے میں تمام وارنٹیز اور نمائندگیاں قانون کی رو سے غیر ممنوع حد تک خارج ہیں۔
- Exness اور اس کے ایسوسی ایٹس اور/یا ملازمین اور/یا الحاق یافتگان Exness کی جانب سے انعام کی ادائیگی ہو جانے کے بعد ٹرانزٹ میں پروڈکٹ کے کسی بھی نقص، نقصان، چوری تاخیر یا گمشدگی کی کوئی ذمہ داری نہيں لیتے ہیں۔
- کسی ایسی جوابدہی کو چھوڑ کر جس کو از روئے قانون خارج نہیں کیا جا سکتا ہو، Exness (بشمول اس کے افسران، ملازمین یا ایجنٹس) تمام تر جوابدہی (بشمول بے توجہی) کو، کسی بھی ذاتی ضرر؛ یا کسی گمشدگی یا نقصان (بشمول مواقع کے نقصان) کیلئے خارج قرار دیتا ہے؛ چاہے بلا واسطہ ہو، بالواسطہ ہو، خصوصی یا نتیجتاً ہو، جو پروگرام میں شرکت سے کسی بھی طرح سے پیدا ہوا ہو، بشمول لیکن بلا تحدید، جہاں وہ درج ذیل سے پیدا ہوا ہو: (a) کوئی تکنیکی مشکلات یا بدعملی (چاہے وہ Exness کے کنٹرول میں ہو یا نہ ہو)؛ (b) کوئی چوری، غیر مجاز رسائی یا فریق ثالث کی مداخلت؛ (c) کوئی اندراج یا انعام کا دعوی جس میں Exness کے معقول کنٹرول سے ماورا کسی وجہ کے سبب تاخیر ہو جائے، گم ہو جائے، اس میں ردوبدل ہو جائے، اس کو نقصان پہنچے یا وہ غلط سمت میں چلی جائے (چاہے Exness کے ذریعے ان کی وصولیابی کے بعد ہو یا نہ ہو)؛ (d) انعام کی جو مالیت ان شرائط و ضوابط میں بیان کی گئی ہے اس مالیت میں کوئی تغیر؛ (e) پارٹنر پر آنے والی ٹیکس کی کوئی جوابدہی؛ یا (f) انعام کا استعمال یا انعام کے حصے کے طور پر شامل ایونٹس میں حاضری۔
- Exness پارٹنر لائلٹی پروگرام غیر متعین مدت تک چلنے کیلئے بنایا گيا ہے۔ Exness کبھی بھی اپنی مطلق صوابدید پر پارٹنر لائلٹی پروگرام کو ختم کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو Exness پارٹنرز کو تحریری شکل میں 5 کاروباری دن پہلے مطلع کرے گی۔
- شرائط و ضوابط انگریزی میں تحریر کیے گئے ہیں اور کسی دیگر زبان میں ترجمہ صرف سہولت کیلئے فراہم کیا گیا ہے۔ انگریزی متن اور کسی دوسری زبان میں اس کے ترجمے میں کوئی غیر آہنگی یا تضاد پائے جانے کی صورت میں انگریزی متن کو فوقیت حاصل ہوگی۔