Exness میں رجسٹریشن کے بعد، آپ کو اپنے ذاتی علاقے میں ایک منفرد URL لنک موصول ہوگا جسے آپ اپنے ممکنہ ریفرلز کے ساتھ شیئر کرسکتے ہيں۔ آپ کے شراکت دار لنک پر کلک کر کے ہمارے ساتھ اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کے بعد وہ خود بخود آپ کے سائن اپ ریفرلز بن جائيں گے۔
آپ کا شراکت دار لنک آپ کے ذاتی علاقے کے ایک خصوصی پارٹنر اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک ہے جو آپ کے رجسٹر کرنے اور اپنی ذاتی معلومات پُر کرنے کے بعد خودبخود بن جاتا ہے۔ اس URL لنک میں اعداد اور حروف کا ایک امتزاج موجود ہے اور اس کی شکل کچھ یوں ہے: https://www.exness.com/a/jngw7502۔ آپ مختلف پلیٹ فارمز اور میعاد کے دوران اپنے شراکت دار لنک کی کارکردگی کی ٹریکنگ کے لئے اس لنک میں مختلف GET پیرامیٹرز شامل کر سکتے ہيں۔
اپنے شراکت دار لنک سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا طریقہ
کلائنٹس کو راغب کرنے کے لئے، بس اپنے سوشل نیٹ ورکس، فورمز یا اشتہاروں میں اپنا شراکت دار لنک شیئر کریں۔ یہ سننے میں تو بہت آسان ہے لیکن آپ صارفین کو اس لنک پر کلک کرنے کے لئے آمادہ کس طرح کر سکتے ہیں؟
آپ کا لنک خود ہی فروخت نہيں ہوجائے گا۔ اسی لئے اپنے ممکنہ ریفرلز کو ہمارے بے مثال تجارتی حالات، فوری اور آٹومیٹڈ رقم نکلوانے کے اختیار، اور تیز آرڈر نفاذ کے بارے میں بتائيں!
آپ کے شراکت دار لنک کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ ہماری ویب سائٹ کے کسی بھی صفحے پر بھیج سکتا ہے! کیا آپ ہمارے فوری رقم نکلوانے کی تشہیر کرنا چاہتے ہيں؟ بس ہمارا ڈیپازٹ اور رقم نکلوانے کے صفحے کا لنک استعمال کریں: https://www.exness.com/deposit_operations/a/xxx۔ یا اگر آپ چاہتے ہيں کہ آپ کے ممکنہ کلائنٹس سیدھے ہمارے سائن اپ پیج پر پہنچیں، تو یہ لنک استعمال کریں: https://www.exness.com/register/a/xxx (آخر میں xxx کے بجائے اپنا پارٹنر کوڈ شامل کرنا نہ بھولیں)!