اچھی خبر: جیسے جیسے آپ کا نیٹ ورک بڑھتا ہے تو پوسٹ بیکس بھیجنا عددی مہمات کو ٹریک کرنے میں آپ کی بہتر مدد کرسکتا ہے۔ تبدیلی کی بنیاد پر اب آپ اپنی مہمات کو پوسٹ بیکس کے ذریعے بہتر بنا سکتے ہیں جو کہ تقریباً کسی بھی مارکیٹنگ نیٹ ورک یا ٹریکنگ پلیٹ فارم پر کام کرتی ہیں۔
Exness کے شراکت داری ذاتی علاقے کی پوسٹ بیکس سروس کا سیٹ اپ
ان مراحل کی پیروی کریں:
- اپنے Exness شراکت داری ذاتی علاقے میں سائن ان کریں۔
- انضمامی سیکشن میں جائیں۔
- کسٹم پلیٹ فارم پر کلک کریں۔
- پوسٹ بیکس کے صفحے پر ڈراپ ڈاؤن مینیو میں دستیاب ایونٹ کی اقسام میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
- اپنے مارکیٹنگ نیٹ ورک یا ٹریکنگ پلیٹ فارم پر تخلیق کردہ پوسٹ بیک URL درج کریں۔
- اگر ضرورت ہو تو "+" کے نشان پر کلک کرکے مزید ایونٹس شامل کریں۔
- جب ایک بار ایونٹس کی سیٹنگز مکمل ہو جائے تو فعال کریں پر کلک کریں۔
صرف انہی کچھ مراحل کے ذریعے آپ کا مارکیٹنگ نیٹ ورک اور Exness شراکت دار اکاؤنٹس اب کامیابی سے ضم ہوجانے چاہئیں۔ Exness آپ کے مارکیٹنگ نیٹ ورک پر پوسٹ بیکس بھیجے گا جو آپ کو اس وقت فائدہ دے گا جب آپ اپنی مہمات کو بہتر بنانا چاہیں گے۔
اگر آپ ہمارے فراہم کردہ ایونٹ اقسام اور تعاون یافتہ ٹوکنز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، تو برائے مہربانی ایونٹس اور ٹوکنز کے بارے میں پڑھنا جاری رکھیں۔
ایونٹ کی اقسام
اِس وقت ہم درج ذیل ایونٹ کی اقسام مہیا کر رہے ہیں:
- رجسٹریشن - آپ کے حوالہ دیے گئے کلائنٹ کی رجیسٹریشن کو ٹریک کرتا ہے.
- ڈیپازٹ - آپ کے شراکت دار لنک کے ذریعے رجسٹرشدہ ایک ریفرل کلائنٹ کے ذریعے جمع کرائے گئے ہر ایک ڈیپازٹ کی رقم کو ظاہر کرتا ہے۔
- پہلا ڈیپازٹ - ریفرل کلائنٹ کی طرف سے پہلے ڈیپازٹ کی رقم کو ظاہر کرتا ہے۔ کسی CPA شراکت دار کی سکیم کے زمرے میں یہ ایونٹ ریفرل کلائنٹ کی طرف سے ان کے پہلے ڈیپازٹ کے پہلے 24 گھنٹے کے بعد کئے گئے ڈیپازٹس کی مجموعی رقم کی نمائندگی کرتا ہے۔
- اہلیت - CPA شراکت دار سکیم کے تحت اہل کلائنٹس کے لیے جمع کیے گئے شراکت داری انعامات کی رقم کی نمائندگی کرتا ہے۔
ہم ہر دس منٹس میں رجیسٹریشن ایونٹس اکٹھے کرتے ہیں اور دوسرے ایونٹس ہر دو گھنٹوں میں جبکہ تمام اقسام کے ایونٹس رجیسٹر ہونے کی بجائے اکثر اوقات وقوع پذیر ہو سکتے ہیں۔ یہ ایونٹس آپ کے مارکیٹنگ نیٹ ورک یا ٹریکنگ پلیٹ فارم کو پنگ کئے جاتے ہيں۔
ٹوکنز
آئیے پوسٹ بیک URLs کے لیے تعاون یافتہ ٹوکنز پر ایک قریبی نظر ڈالتے ہیں۔ پوسٹ بیک URLs آپ کے مارکیٹنگ نیٹ ورک یا ٹریکنگ پلیٹ فارم کے ذریعے تخلیق کیے جا سکتے ہیں۔
ٹوکنز ایک پوسٹ بیک URL کے اندر موجود متحرک معلومات کی فراہمی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ وہ پیرامیٹرز سے واضح کیے جاتے ہیں جب ہر ایک اینٹیٹی (مثال ک طور پر ایک ٹریفک کا ذریعہ یا ایک ملحقہ نیٹ ورک) مخصوص ٹوکنز استعمال کرتی ہے۔ معاون شدہ ٹوکنز عمومی طور پر اس وقت ظاہر کیے جاتے ہیں جب آپ اپنے مارکیٹنگ نیٹورک کے اندر نئی سمت میں بھیجنے والا لنک بنا رہے ہوں۔
Exness کے ذریعے آپ اپنے پیشکش کردہ URL میں سے تمام پیرامیٹرز کو پوسٹ بیک URL میں ٹوکنز کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں (URL پر کلک کریں)، جیسا کہ URLs، cid یا کوئی بھی دوسرا۔
مثال کے طور پر یہ ایک پیشکش لنک ہے:
https://www.offer_link.com?cid=4578445344&utm_source=facebook
utm_sorce اور cid پیرامیٹرز پوسٹ بیک URL میں ٹوکنز کے طور پر استعمال کیے جا سکتے ہیں:
https://www.postback_link.com?clickid={cid}&source={utm_source}
تعاون یافتہ ٹوکنز صرف آپ کے زیر استعمال مارکیٹنگ نیٹ ورک یا ٹریکنگ پلیٹ فارم کے مطابق محدود کیے جاتے ہیں۔
Exness کے مہیا کردہ ایونٹس کی فہرست اور ان کا ایونٹس سے تعلق:
پوسٹ بیک ٹوکن | ایونٹ کی قسم | وضاحت |
---|---|---|
{aff_value} | رجسٹریشن | کلائنٹ رجسٹریشن، طے شدہ ویلیو = 1 |
{aff_value} | پہلا ڈیپازٹ | پہلا ڈیپازٹ جمع ویلیو فارمیٹ = XX.XX (اعداد) |
{aff_value} | ڈیپازٹ | ڈیپازٹ جمع ویلیو فارمیٹ = XX.XX (اعداد) |
{aff_value} | اہلیت | cpa کلائنٹ ویلیو فارمیٹ سے جمع شدہ انعام = XX.XX (اعداد) |
اعلیٰ درجے کے پوسٹ بیک لنکس تخلیق کرنے کے لیے آپ ٹوکنز کو اکٹھا کرسکتے ہیں جیسا کہ:
http://yourtracking/system/postback?clickid={cid}&goal=first_deposit&source={utm_source}&amount={aff_value}
اس مثال میں ہم آپ کے مارکیٹنگ نیٹورک کو clickid کی ویلیوز بھیجتے ہیں، کلائنٹ کے پہلے ڈیپازٹ کے لیے ذریعہ اور رقم جوکہ پیشکش کردہ URL کے ذریعے موصول ہوتی ہیں۔ آپ ٹوکن کے مختلف مجموعوں کے ذریعے تجربہ کرسکتے ہیں تاکہ مہم کو بہتر بنانے کے عمل میں بہترین نتائج حاصل ہو سکیں۔